22

پنجاب حکومت نال مذاکرات کامیاب، نابینا افراد احتجاج ختم کردتا

نابینا افراد نے لاہور پریس کلب دے سامنے چار دن توں جاری دھرنا ختم کرن دا اعلان کردتا ، لہور پریس کلب دے صدر ارشد انصاری نیں مذاکرات دی کامیابی وچ اہم کردار ادا کیتا ۔ لاہور پریس کلب دے سامنے چار دن تو۔ اپنے مطالبے لئی دھرنا دتے نابینا افراد تے پنجاب سرکار درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جدے مگروں نابینا افراد نیں عید الفطر تیک اپنا احتجاج اگے پا دتا اے ۔ لہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات وچ ڈی جی سوشل ویلفیئر ، بلائنڈ ایسوسی ایشن دے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب دے صدر ارشد انصاری، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی دے صدر خواجہ نصیر وی موجود سن ۔

نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی وغیرہ مطالبات شامل تھے ۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے مطالبات کے حل کے لیے قائم اعلی اختیاراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دکھایا اور کہاکہ پنجاب حکومت نابینا افراد کے حل میں سنجیدہ ہے ۔ نابینا افراد کے صدر نبیل ستی نے کہاکہ حکومت وعدے کرکے مکر جاتی ہے ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے نابینا افراد کو یقین دلایا کہ لاہور پریس کلب اور صحافی برادری نابینا افراد کے ساتھ کھڑی ہے آپ کے مطالبات جائز ہیں حکومت کو مطالبات کے حل کے لیے کچھ وقت دیا جائے ۔ نابینا افراد کے مطالبے پر ڈی جی سوشل ویلفیئر نے یقین دلایا کہ ملازمتوں سے فارغ کیے گئے نابینا افراد کو رمضان المبارک سے پہلے معقول معاوضہ دیا جائے گا ۔ جبکہ دیگر مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی ۔ نابینا افراد نے کہاکہ انہیں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری پر اعتماد ہے کہ وہ نابینا افراد کے جائز مطالبات کے لیے انکا ساتھ دینگے ۔ نابینا افراد نے مذاکرات میں پیش رفت اور ساتھ دینے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور منتخب گورننگ باڈی کا شکریہ ادا کیا اور عید الفطر تک اپنا احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی رئیس انصاری ، پی یو جے کے جنرل سیکرٹری قمر بھٹی ، لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ پریس کلب گورننگ باڈی کے ممبران الفت مغل ، رانا شہزاد، سرمد فرخ خواجہ، ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ لاہور کے صدر پرویز الطاف اور دیگر بھی موجود تھے ۔

زاہد عابد
سیکرٹری

اپنی رائے دا اظہار کرو

اپنا تبصرہ بھیجیں